Author Topic: آزاد کشمیر میں سکول ، کالج ، یونیورسٹیاں بند سرکاری عمارات کی سکیورٹی سخت  (Read 3765 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

آزاد کشمیر میں سکول ، کالج ، یونیورسٹیاں بند سرکاری عمارات کی سکیورٹی سخت

مظفرآباد نیلم میرپور سماہنی (سٹاف رپورٹر بیورورپورٹ نامہ نگار نمائندہ خصوصی)ملک میں دہشت گردی کا خطرہ، آزادکشمیر میںبھی تمام سرکاری وغیر سرکاری سکولز کالجز ،یونیورسٹیاں بند کر دی گئیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن شروع ہو گیا، کئی تقریبات منسوخ کر دی گئیں، وزیراعظم کامتوقع حلف بھی مختصراً کرنیکا فیصلہ، تمام اہم سرکاری عمارتوں پر سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی، تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وارداتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آزادکشمیر بھر میں سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیئے گئے ہیں خصوصاً ایوان صدر وزیراعظم اعلیٰ عدالتوں اور دیگر مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی علاوہ ازیں شہر کی مارکیٹوں میں تھڑوں اور کھوکھوں کی تلاشی شروع کر دی گئی ہے اور متعدد مشکوک افراد کو زیر حراست رکھا گیا ہے۔ وادی نیلم میں سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی ادارے بند، سرکاری دفاتر اور تنصیبات پر سکیورٹی سخت، ڈپٹی کمشنر ضلع نیلم راجہ شاہد ایوب نے بتایا کہ ضلع نیلم میں تمام انٹری پوائنٹس پر سکیورٹی سخت کر دی گئی، پولیس فورس کو الرٹ اور شہری علاقوں میں گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے، سرکاری دفاتر اور تنصیبات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، مقامی انتظامیہ کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، محکمہ تعلیم سروسز کی طرف سے 25 اکتوبر تک تمام سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، میرپور میں بھی تعلیمی ادارے بند، دہشت گردی کے پے درپے واقعات کی وجہ سے ہر کوئی خوف میں مبتلا، تفصیلات کے مطابق میرپور میں سرکاری اور نجی سکولز اور کالجز 24 اکتوبر تک بند کر دیئے گئے ہیں اور بچوں کو چھٹیاں دے دی گئی ہیں جبکہ ہاسٹلز میں رہنے والے طلباء وطالبات بھی ہاسٹلز خالی کر کے گھروں کو روانہ ہو گئے جبکہ کچھ تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ سب ڈویژن سماہنی کے تمام سرکاری وپرائیویٹ اداروں کو ایک ہفتہ کیلئے بند کر دیا گیا، بدھ کی صبح طلباء کو اس وقت سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب اپنے اپنے اداروں میں آنے کے بعد انہیں بتایا گیا کہ حکومتی اعلان کے مطابق تعلیمی ادارے ایک ہفتہ تک بند رہیں گے، اس موقع پر بعض طلباء وطالبات کے چہروں پر سخت مایوسی پھیلی ہوئی تھی۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے طلباء وطالبات نے کہا کہ ہمارے ملک کو نظربد لگ گئی ہے جس کی وجہ سے پورے ملک میں بدامنی پھیل چکی ہے، ہمارا تعلیمی مستقبل تباہ ہونے کا خطرہ ہے حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر ہمارے مستقبل کی بھی فکر کریں۔ کیڈٹ کالج پلندری میں بھی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے مطابق 24 اکتوبر تک کالج بند رہے گا، کیڈٹس کی حاضری 25 اکتوبر بوقت شام 4 بجے ہوگی۔
شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"