Author Topic: ایمرجنسی کے باوجود 10 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں،بی ایس او  (Read 795 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ایمرجنسی کے باوجود 10 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں،بی ایس او
کوئٹہ: بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری منیر حبیب جالب بلوچ نے بلوچستان میں تعلیمی ایمر جنسی کے نفاذ پرافسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے
 کہ حکومت بلوچستان تعلیمی ایمر جنسی کے حوالے سے بڑی باتیں کر رہی ہے مگر صورتحال یہ ہے کہ ایمرجنسی کے باوجود 10 لاکھ بچے تعلیم سے محروم اور ہزاروں سکولوں میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
 ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افسوس کہ گذشتہ حکومت کی طرح موجودہ حکومت نے بھی تعلیمی ایمر جنسی کا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی، بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ٹوائلٹ سمیت دیگر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں
اور ڈیرہ مراد جمالی میں ایک گیراج سے پرائمری سکول کی سلیٹ سمیت دیگر اشیاء برآمد ہوئی ہیں کیا تعلیمی ایمر جنسی یہ ہے کہ اساتذہ سکولوں میں حاضر نہیں ہو تے ہیں اور سکول کی حالت زار یہ ہے کہ لوگ وہاں مال مویشی رکھتے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ  ایڈیشن میں مورخہ 22 فروری 020ء  کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"