PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Punjab => BISE Rawalpindi Board => Topic started by: sb on January 20, 2019, 12:18:33 PM

Title: طلبا و طالبات سے لی جانیوالی پروسیسنگ فیس ختم کی جائے
Post by: sb on January 20, 2019, 12:18:33 PM

طلبا و طالبات سے لی جانیوالی پروسیسنگ فیس ختم کی جائے
راولپنڈی : تعلیمی حلقوں نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی سے وصول کی جانیوالی 395روپے پروسیسنگ فیس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طلباء اور طالبات اپنے داخلہ فارمز اپنے طور پر آن لائن جمع کراتے ہیں
 یا انہیں بینک یا پرائیویٹ دکاندار سے اپنے داخلہ فارموں کو آن لائن کرانا پڑتا ہے لہٰذا بورڈ کا فیس لینے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں۔
 انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب سے پروسیسنگ فیس فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ راولپنڈی  ایڈیشن میں مورخہ 20جنوری ، 2019ء کو شائع ہوئ