Author Topic: انٹرنیٹ بند ہو سکتا ہے  (Read 1694 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male
انٹرنیٹ بند ہو سکتا ہے
« on: August 29, 2008, 05:22:22 PM »


انٹرنیٹ بند ہو سکتا ہے

لوگوں کوانٹرنٹ پروکراموں کو ڈاون لوڈ کرنے کے لیے انتظار کر نا پڑے گا۔    

ادارے ’نیمیرٹس ریسرچ‘ نے پیشن گوئی کی ہے کہ انٹرنیٹ پر بڑھتے ہوئے ڈیٹا، یعنی تکنیکی معلومات، کی وجہ سے اگلے چند سالوں میں نیٹورک پر کافی زور پڑے گا جس کی وجہ سے اِس کے گرڈلاک (gridlock) یعنی پھنس جانے کے امکانات ہیں۔

اس تحقیق کے مطابق اس قسم کے گرڈلاک سے لوگوں کو انٹرنیٹ استعمال میں دشواریاں ہوں گی اور سرچ انجن ’گوکل‘ اور سوشل نٹورکنگ سائٹ ’یوٹیوب‘ جیسی سہولتیں رکھنے والی ویب سائٹس زیادہ متاثر ہوں گی۔

تحقیق کے مطابق اس ممکنہ مسئلے کا حل صرف یہ ہے کہ نیٹورک کے براڈ بینڈ کو بہتر اور جدید بنانے کے لیے اس پر سینتیس ارب ڈالر خرچ کیے جائیں اور اگر اس مسئلہ پر غور نہ کیا گیا تو صارفین کو ایک بار پھر سے پرانا ’ڈائل‘ کرنے کا طریقہ استعمال کرنا پڑے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’لوگوں کو انٹرنیٹ پر کسی بھی خریدی ہوئی چیز کی ایک سے زیادہ مرتبہ تصدیق کرنا پڑے گی یا یوٹیوب سے وڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے میں دوگنا وقت لگےگا۔‘

تحقیق کے مطابق اس گرڈ لاک کی اصل وجہ انٹرنٹ پر نئی آنے والی سروسز ہو سکتی ہیں کیونکہ ان کا کمزور بنیادی ڈھانچہ نئے پروگراموں اور انٹرنےٹ کمپنیوں کو منظرِعام پر آنےسے روکتا ہے۔

اس رپورٹ کو کسی حد تک انٹرنٹ انویشن الاینس نامی اداروں کے اتحاد نے فنڈ کیا ہے جو امریکہ میں عالمی براڈ بینڈ کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔



شکریہ اُردو پلیس