Author Topic: 50ہزار نوجوانوں کو روزگار کیلئے بیرون ملک بھیجا جائے گا، قائم علی شاہ  (Read 1976 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

50ہزار نوجوانوں کو روزگار کیلئے بیرون ملک بھیجا جائے گا، قائم علی شاہ   

خیرپور…وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پچاس ہزار تربیت یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے لئے بیرون ملک بھیجا جائے گا۔وزیراعلی سندھ نے خیرپور میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا، ملائیشیا، رومانیہ اور دیگر ممالک نے پاکستانی تربیت یافتہ ٹیکنیکل نوجوانوں کو ملازمت دینے کی پیش کش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان محنت سے تعلیم حاصل کریں اور حکومت کی جانب سے شروع کئے جانے والے بے نظیر بھٹو یوتھ پرگرام کے ذریعے تربیت حاصل کریں تاکہ انہیں بیرون ملک بھیجا جاسکے ۔جبکہ صوبے بھر کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے مزید کئی منصوبے بنائے جارہے ہیں۔ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ نئے سال میں آٹے کا بحران پیدا نہیں ہوگا کیونکہ گندم کی کاشت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
.................



شکریہ جنگ
...................