Author Topic: سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کا مختلف سکولوں کا دورہ  (Read 384 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کا مختلف سکولوں کا دورہ
غیرحاضر پائے جانیوالے اساتذہ اورسکول سربراہوں کو شوکاز نوٹس جاری
فیصل آباد: سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کی جانب سے چھٹیوں کے بعد پہلے روز مختلف سکولوں کادورہ کیاگیا، غیرحاضر پائے جانیوالے اساتذہ اورسکول سربراہوں کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے ،گورنمنٹ پرائمری سکول 213رب کوٹھی جھنڈا سنگھ مکمل طور پر بندپایاگیاجس پر ہیڈ ٹیچر محمد اشفاق کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نوٹس جاری کیا گیا،
 گورنمنٹ جوہر پبلک ہائی سکول علامہ اقبال کالونی کے پرنسپل محمد منشا میو ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے ،سکول میں پودوں اورگھاس کی کانٹ چھانٹ بھی نہیں کی گئی جبکہ 8اساتذہ ،2درجہ چہارم کے ملازم اورایک کلرک بھی غیر حاضر تھا،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 224ر ب وزیر خان والی سے 4خواتین اساتذہ،3درجہ چہارم ملازمین اورایک سکیورٹی گارڈ غیر حاضر تھا،ایم سی گرلز ایلیمنٹری سکول ملت کالونی سے 6خواتین اساتذہ اور2درجہ چہارم کے ملازمین غیر حاضر پائے گئے ،سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان نے طلبا سے بھی ملاقات کی اوربروقت سکول آنے والے طلبا کو انعامات بھی دئیے ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا فیصل آبادایڈیشن میں مورخہ 17 اگست 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"