Author Topic: وفاق المدارس العربیہ کا سالانہ امتحان عیدالفطر کے بعد ہوگا  (Read 632 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

وفاق المدارس العربیہ کا سالانہ امتحان عیدالفطر کے بعد ہوگا
پشاور: وفاق المدارس العربیہ کا سالانہ امتحان عیدالفطر کے بعد ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق عالمی وباکرونا وائرس ، کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال ، ماہ رمضان کی آمد، سفری مشکلات اور طلبہ وطالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سالانہ امتحان حفظ وکتب بنین وبنات عیدالفطر کے بعد ہوگا۔ حتمی تاریخ وترتیب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ وفاق المدارس العربیہ کے مرکزی دفتر سے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق طلبہ وطالبات کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنے اداروں کے ساتھ رابطہ میں رہیں ۔ اور امتحان کی تیاری جاری رکھیں ۔ اعلامیہ میں طلبہ وطالبات اور اساتذہ کرام سے خصوصی دعاوں ۔رجوع الی اللہ۔تلاوت ۔استغفار اور خدمت خلق کا اہتمام فرمائیں کی گزارش کی گئی ہے۔

حو الہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن مورخہ  02 اپریل 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"