Author Topic: حکومت وفاق المدارس کے طریقہ امتحان سے فائدہ اٹھائے،مفتی نعیم  (Read 1189 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

حکومت وفاق المدارس کے طریقہ امتحان سے فائدہ اٹھائے،مفتی نعیم
کراچی :وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ کے رکن شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہا ہےکہ وفاق المدارس کاامتحانی نظام عصری اداروں کیلئے قابل تقلید ہے، اسکول کالجزمیں نقل کے رجحانات طلبہ کے مستقبل کو تباہ کررہے ہیں،
پورے پاکستان میں ایک منٹ میں ایک ساتھ پرچوں کی تقسیم وفاق المدارس کے امتحانات کی امتیازی شان ہے، ان خیالات کا ظہارمفتی محمدنعیم نےوفاق المدارس کے امتحانات کے آغاز کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں اس وقت میٹرک کے طلبہ کے امتحانات ہورہے ہیں جس میں سرعام نقل کی اجازت دیکر نونہالوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہاہے
ہم سمجھتے ہیں اس کے ذمہ دار ہمارے تعلیمی پالیسی ساز ہیں جو نقل وبوٹی مافیا کو چھوٹ دیکر محکمہ تعلیم میں موجود کالی بھیڑوں کو پیسے بٹورنے کا موقع فراہم کررہے ہیں ہر سال امتحانات کے موقع پر یہی صورتحال رہتی ہے اور عصری تعلیمی نظام بدتر سے بدترین ہوتاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ وفاق المدارس کے طریقہ امتحان سے فائدہ
اٹھائے اور ایسا نظام امتحان تشکیل دے جس سےنقل مافیا کا خاتمہ ہوجائے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 08 اپریل 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"

Offline Rafia121

  • Newbie
  • *
  • Posts: 2
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

Offline Alexisa

  • Newbie
  • *
  • Posts: 1
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male
ایمان دنیا میں پیدا ہو۔