Author Topic: اسکولوں میں زائد امتحانی فیسیں، پریکٹیکل، پارٹی و فنکشن کے نام پر زبردستی طالبا  (Read 1611 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study


اسکولوں میں زائد امتحانی فیسیں، پریکٹیکل، پارٹی و فنکشن کے نام پر زبردستی طالبات سے سیکڑوں روپے وصول کئے جاتے ہیں شاہدہ ممتاز۔ فیڈرل بی ایریا
زائد فیسیں

   
میں پاک سٹڈی فورم کے توسط سے محکمہ تعلیم کے علم میں لانا چاہتی ہوں کہ ہم سے زائد فیسیں وصول کر کے ہم پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے اور ہمارے لئے تعلیم کا حصول مشکل سے مشکل تر بنایا جا رہاہے۔ بعض اسکولوں میں جماعت دہم سائنس گروپ کے امتحانی فارم جو میٹرک بورڈ کی طرف سے آئے تھے ان پر فیس کی رقم 835 روپے درج تھی جبکہ زبردستی 900 روپے وصول کئے گئے۔

اسی طرح فارم کی اصل قیمت صرف 30 روپے تھی، جبکہ 50,50 روپے وصول کئے گئے۔ اس طرح ہر طالبہ پر 85 روپے کا زبردستی اضافی بوجھ ڈالا گیا۔ یہ تو صرف امتحانی فارم اور فیس کی بات ہے، اس کے علاوہ بھی اکثر و بیشتر کبھی پریکٹیکل کی مد میں تو کبھی پارٹی و فنکشن کے نام پر زبردستی طالبات سے سیکڑوں روپے وصول کئے جاتے ہیں، لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ اس صورتحال میں ایک غریب خاندان کیسے اپنی اولاد کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے گا؟ ان مشکلات کو دور کیا جائے۔ آخر کب تک ہم سے اور ہم جیسی آگے آنے والی طالبات سے زائد فیسیں وصول کی جاتی رہیں گی۔
شاہدہ ممتاز۔ فیڈرل بی ایریا



شکریہ جنگ
...................