Author Topic: یوسی پوٹھہ بینی آزاد کشمیر میں سکولوں کے نام تبدیل کرنے کا مقابلہ چوہدری عبد الم  (Read 2332 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

یوسی پوٹھہ بینی آزاد کشمیر میں سکولوں کے نام تبدیل کرنے کا مقابلہ چوہدری عبد المجید

بریڈ فورڈ( پ ر) یونین کونسل پوٹھہ بینی میں ڈاکٹر اللہ دتہ اور بابا عبد اللہ کے نام پر قائم دو سکولوں کے نام تبدیل کرنے کی ہر کوشش کا مقابلہ کیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری عبد المجید کے سیاسی مشیر راجہ خالد فاروق نے چوہدری اشرف محمود میٹ کی قیادت میں ڈربی سے آنے والے وفد اور راجہ محمد اسحاق و محمد عجائب کی قیادت میں بریڈ فورڈ کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ ان وفود نے راجہ خالد فاروق کو بتایا کہ مسلم کانفرنس کے دونون مقامی دھڑوں کے رہنمائوں نے عدالت میں ان ناموں کو تبدیل کروانے کیلئے رٹ دائر کر دی ہے۔ اس لئے ہمیں ان دھڑوں کے اس اقدام کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ راجہ خالد فاروق نے وفود کو بتایا کہ ان کے علاقہ میں جو ترقیاتی کام چوہدری عبد المجید کے تعاون سے شروع کئے گئے ہیں انہیں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پوٹھہ بینی ہائی سکول بوائز کی مرمت کیلئے ساٹھ لاکھ کی گرانٹ منظور ہو چکی ہے اور جلد ہی کام شروع کر دیا جائیگا اور کام کو آگے بڑھانے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔ بھٹی برادرای کیلئے جلد ہی ایک بجلی کا ٹرانسفارمر اور بارہ کھمبے نصب کئے جارہے ہیں اور اسی برادری کے 57خاندان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ہر ماہ تین ہزار روپے حاصل کر رہے ہیں اور مزید تین لاکھ روپیہ اسی پروگرام سے منظور کیا گیا ہے جس کا چیک جلد ہی چوہدری عبد المجید اس برادری کو پیش کریںگے۔
شکریہ اوصاف