Author Topic: جے ٹی آئی اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے'شہاب سورانی  (Read 2360 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
جے ٹی آئی اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے'شہاب سورانی
بنوں ( دسمبر26) جمعیت طلباء اسلام کے ضلعی پریس ترجمان شہاب سورانی نے کہا ہے کہ جے ٹی آئی کا بنیادی مقصد تعلیمی اداروں سمیت پورے ملک میں اسلامی نظام کے عملی نفاذ کے لئے جد وجہد اورتمام شعبہ ہائے زندگی میں پیغمبر السلامۖ کی تعلیمات کوپروان چڑھانا ہے ۔ جمعیت طلباء اسلام دیگر طلبہ تنظیموں کی نسبت وسیع نظریہ رکھتی ہے ۔ جو مملکت خداداد میں عصری و دینی تعلیمی اداروں کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بنوں کی سب سے قدیم ترین اور تاریخی مدرسہ ام المدارس جامعہ عربیہ معراج العلوم کے سینکڑوں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ بابائے نوجوانان قاری مستقیم شاہ' مولانا اعزازاللہ حقانی' قاری عبد الطیف سکندری ' الحاج خان دادا' ڈاکٹر سلیم خان کے علاوہ متعدد اہم شخصیات موجودتھے ۔ شہاب سورانی کہا کہ جمعیت طلباء اسلام علماء حق کی سرپرستی اور قیادت میں ایک وسیع پروگرام ( اللہ کی عبادت ' انسان دوستی اور معاشی مساوات ) لے کر چلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لارڈمیکالے کا فرسودہ نظام تعلیم کو ختم کئے بغیر روشن مستقبل کاخواب فقط خواب ہی رہے گا۔ یہ نظام تعلیم زیر قاتل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اس نظام کے ذریعے ملک میں '' ملاو مسٹر'' کی تفریق ختم کرنا دورحاضر کا سب سے اہم ترین تقاضا ہے۔