Author Topic: آئی ایس او پاکستان کے زیر اہتمام دفاع نظریہ پاکستان ریلی نکالی گئی  (Read 1535 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

 آئی ایس او پاکستان  کے زیر اہتمام دفاع نظریہ پاکستان ریلی نکالی گئی
جس نظریے پر پاکستان بنا وہ شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔عادل حسین،علی وسیم جعفر خوارزمی ودیگر
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے سامنے دفاع نظریہ پاکستان ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں یونیورسٹیز اور کالجز کی تمام طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔ علاوہ ازیں سول سوسائٹی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری برادر عادل حسین لاہور ڈویژن کے ڈویژنل صدر علی وسیم اور حجة الاسلام والمسلمین آقائے جعفر خوارزمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس نظریے پر پاکستان بنا وہ شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ نہایت افسوس کا مقام ہے کہ جو خواب اقبال نے دیکھا تھا اور محمد علی جناح نے جس خواب کو عملی جامہ پہنایا تھا۔مگر ابھی تک ان قائدین کی خواہشات کے مطابق ملک میں اسلامی نظام نافذ نہیں ہو سکا۔ اور حکمران اپنے ذاتی منصب اور مفادات کی خاطر ملک کو ان خطوط پر نہیں چلا رہے۔ آخر میں متفقہ طور پر قرار داد منظور کی گئی۔حکومت فی الفور ڈرون حملے بند کرائے، ڈیرہ اسماعیل خان، پارا چنار، ہنگو،ڈیرہ غازی خان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں فرقہ وارانہ فسادات میں مطلوبہ افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"