راولپنڈی اساتذہ کی کم حاضری پر21سکولوں کے سر براہوں کونوٹس
راولپنڈی : ضلع راولپنڈی کے21سکولوں میں اساتذہ حاضری ٹارگٹ سے کم ہونے پر متعلقہ سکولوں کے سربراہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا گیا۔ اس سلسلہ میں ڈی او نے متعلقہ سکولوں کے سربرا ہوں کو نوٹس جاری کردیاجن میں گورنمنٹ گرلز سکول صرافہ بازار راولپنڈی، گورنمنٹ ہائی سکول زرعی فارم، گورنمنٹ ہائی سکول مہوٹہ موہڑہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مسیاڑی، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری چوا خالصہ اور گورنمنٹ ہائی سکول ٹھیکریاں اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گڑھی افغاناں بھی شامل ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ رالپنڈی ایڈیشن میں مورخہ 21ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی