Author Topic: Join Pak Army  (Read 7718 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
Join Pak Army
« on: August 12, 2009, 07:24:00 PM »

پاكستان آرمی میں شمولیت اختیار كریں

مسلح افواج میں ڈائریكٹ شارٹ سروس كمیشن DSSCبطور سائیكالوجسٹ كام كرنے كاموقع

آرمی میںبطور سائیكالوجسٹ ﴿كیپٹن﴾ ڈائریكٹ شارٹ سروس كمیشن DSSCدینے كے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔

امیدواران كو مندرجہ ذیل شرائط اہلیت پر لازماً پورا اترنا چاہیے۔

سائیكالوجسٹ﴿مرد   خواتین﴾ : قابلیت:
 پاكستان یا كسی غیر ملكی یونیورسٹی سے سائیكالوجی میں ماسٹرز ڈگری كم از كم سیكنڈ ڈویژن۔ایم فل   پی ایچ ڈی كے حامل امیدواران كو ترجیح دی جائے گی۔

عمر:  31اگست 2009ئ كو 28سال ﴿اعلیٰ تعلیم اور تجربہ كے حامل كیسز كے لیے انفرادی طور پر قابل رعایت﴾

ازدواجی حیثیت: غیر شادی شدہ۔

قد: مرد: 5فٹ 4انچ ﴿كم از كم 162.5سم﴾

خواتین:  5فٹ 2انچ ﴿157.5سم﴾

قومیت:

پاكستان كے مرد   خواتین شہری آزاد كشمیر كی قومیت اور درجہ اول كے ریاستی باشندے۔

دوہری قومیت كے حامل پاكستانی امیدواران كو اپنی غیر ملكی قومیت ترك كرنے كے عمل كا آغاز كرنا ہو گا اور فوج میں شمولیت سے قبل حلفیہ بیان دینا ہو گا كہ وہ اپنی تربیت مكمل كرنے سے پہلے غیر ملكی قومیت كو ترك كرنے كا عمل مكمل كر چكے ہوں۔

دوہری قومیت ترك كرنے كے عمل میں ناكامی یا اسے بروقت مكمل نہ كرنے والوں كو كمیشن نہیں دیا جائے گا۔ مزید برآں نہ صرف ایسے امیدواران كو تربیت كے اخراجات بانڈ كی رقم بھی دا كرنا ہو گی بلكہ انہیں آرمی سے ریلیز كر دیا جائے گا۔

نا اہلیت:

مندرجہ ذیل درخواست دینے كے لیے نا اہل ہیں:

الف۔  انٹر سروسز سلیكشن بورڈ (ISSB)جنرل ہیڈ كوارٹر ز جی ایچ كیو نیول ہیڈ كوارٹر (NHQ)ائیر ہیڈ كوارٹر (AHQ)كے سلیكشن بورڈ سے مسلح افواج میں كسی بھی قسم كے كمیشن ڈائریكٹ شارٹ سروس كمیشن كے لیے پہلے سے سكرینڈ آئوٹ یا دوبارمسترد شدہ۔

ب۔  جونئیر كیڈٹس كورس پاكستان ملٹری اكیڈمی لانگ كورس  گریجویٹ كورس آفیسر ٹریننگ سكول (OTS)شارٹ كورسز  پاكستان نیوی یا پاكستان ائیر فورس كے مساوی كورسز كے لیے 2بار مسترد شدہ امیدواران تاہم اعلیٰ تعلیمی قابلیت حاصل كر لینے والے تیسرے چانس كے لیے اہل ہیں۔

ج۔  پی ایم اے   او ٹی ایس  جونر كیڈٹ اكیڈمی یا مساوی نیول پی اے ایف كورسز كے لیے آئی ایس ایس بی سے ایك بار مسترد كردہ اور شارٹ سروس ریگولر كمیشن   ڈائریكٹ شارٹ سروس كمیشن انٹری كے لیے ایك بار مسترد كردہ شارٹ سروس ریگولیشن   ڈائریكٹ شارٹ سروس كمیشن كے لیے دوبارہ مسترد كردہ امیدواران۔

د۔  كسی اپیل میڈیل بورڈ سے آرمی نیوی اور پی اے ایف كے لیے پہلے سے طبی طورپر غیر موزوں قرار یافتہ۔

ح۔  مسلح افواج یا اس كے كسی بھی تربیتی ادارے سے بے ضابطگی یا ناقص كاركردگی كی بنا پر ریلیز یا ڈسچارج یا نكالے گئے۔

ل۔  عدالت سے كسی اخلاقی جرم كی بنا پر سزا یافتہ۔

انتخاب كا طریقہ كار:

الف:  آن لائن رجسٹریشن بذریعہ انٹرنیٹ ازاں 7ت 15اگست 2009ئ امیدواران كو اپنے آپ كو آرمی سلیكشن اینڈ ریكروٹمنٹ سنٹرز پر تحریری ٹیسٹ سے قبل موقع پر بھی رجسٹرڈ كروا سكتے ہیں۔

ب۔  رجسٹرڈ امیدواران كمپیوٹر پر ذہنی  پیشہ ورانہ  نصابی سٹیٹس كے لیے مورخہ 28,29, 31 اگست 2009ئ كو تمام ریكروٹمنٹ سنٹرز پر پیش ہوں گے۔

ج۔  تفصیلی معلومات در ج ذیل اے ایس اینڈ آرسیز جہاں ٹیسٹ منعقد ہوں گے سے بھی حاصل كی جا سكتی ہے۔

اے ایس اینڈ آر سنٹرز      ٹیلی فون

پشاور         201-5885

راولپنڈی         561-34137

لاہور         6699-5885

ملتان         531-5885

حیدر آباد         791-5885

كراچی         560-5885

كوئٹہ         081-24905885

گلگت         05811-9615887

د۔  قد   وزن پر مشتمل ابتدائی طبی معائنہ اے ایس اینڈ آر سنٹر میں ہو گا۔

ح۔  آئی ایس ایس بی :

شارٹ لسٹ كیے گئے امیدواران كا آئی ایس ایس بی كوہاٹ گوجرانوالہ اور ملیر میں ہو گا۔ اس مقصد كے لیے امیدواران كو علیحدہ كال لیٹرز جاری كیے جائیں گے۔

ل۔  تفصیلی طبی معائنہ:

آئی ایس ایس بی كے منظور كردہ امیدوران كا تفصیلی طبی معائنہ ان كے گھروں كے نزدیك ملٹری ہسپتالوں میں كیا جائے گا۔

م۔  حتمی انتخاب   انٹرویوز

پیشہ ورانہ موزونیت جانچنے كے لیے منظور كردہ امیدواران كو حتمی انٹرویو ز كے لیے جی ایچ كیو سلیكشن بورڈ میں طلب كیا جائے گا حتمی انتخاب  میرٹ لسٹ امیدواران كی ہمہ گیر كاركردگی كی بنیاد پر تیار كی جائے گی۔

اے ایس اینڈ آر سیز سینٹرز پر مطلوب دستاویزات

تمام امیدواران نصابی ٹیسٹ سے قبل مندرجہ دستاویزات اے ایس اینڈ آرسیز ﴿آرمی سلیكشن اینڈ ریكروٹمنٹ آفسیز﴾ میں جمع كروائیں گے۔

3عدد پاسپورٹ سائز مصدقہ رنگین تصاویر

ہر ایك تعلیمی سرٹیفكیٹ  ڈگری  ڈپلومہ كی 2مصدقہ فوٹو كاپیز

نادرہ كے نئے  جاری كردہ قومی شناختی كارڈ كی فوٹو كاپی

ڈومیسائل كی مصدقہ فوٹو كاپی۔

مبلغ 100روپے كا كراس شدہ پوسٹل آرڈر بحق ڈائریكٹر جنرل پرسنل ایڈمنسٹریشن DGPAجی ایچ كیو رواولپنڈی رجسٹریشن كے روز  سلیكشن اینڈ ریكروٹمنٹ آفس كے نمائندہ كے پاس جمع كرائیں گے۔

سركاری اداروں  محكموں میں ملازمت كرنے والے امیدوار درج بالا دستاویزات كے ساتھ متعلقہ ادارے كا نو آبجكشن سرٹیفكیٹ جمع كرائیں گے۔

پرائیویٹ كوچنگ ٹریننگ سنٹرز برائے آئی ایس ایس  بی

مسلح افواج ككے موجودہ قوانین كے مطابق كسی فرد یا پرایئویت كوچنگ سنٹرز كو پری آئی ایس ایس بی ٹریننگ نہیں دینی چاہیے۔ جی ایچ كیو بی اے ڈائریكٹوریٹ ملك بھر میں غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر قائم شدہ تربیتی داروں سے كسی قسم كے تعلق سے بریت كا اظہار كرتاہے۔

بانڈز

منتخب امیدواران ﴿مرد  خواتین ﴾ كو ایك عہد نامہ ﴿بانڈ﴾ پر دستخط كرنا ہوں گے كہ وہ كم از كم سات سال تك فوج میں ملازمت كریں گے س باند كا اطلاق پی ایم اے كاكول میں فوجی تربیت كی كامیاب تكمیل كے بعد شروع ہو گا۔

بنیادی ملٹری ٹریننگ:

حتمی طور پر منتخب امیدواران كو پی ایم اے كاكول میں 22ہفتوں كی بنیاد ی ملٹری ٹریننگ دی جائے گی۔

كمیشن:

بنیادی ملٹری ٹریننگ كی كامیاب تكمیل پر امیدواران كو ان كی قابلیت كے مطابق آرمی میں كیپٹن كے عارضی عہدہ پر كمیشن دیا جائے گا موجودہ قوانین كے تحت انٹی ڈیت سینارٹی دینے پر غور ہو سكے گا۔

گزشتہ سٹیٹس:

گزشتہ سٹیٹس كے ناكامیاب امیدوار بھی درخواست دے سكتے ہیں بشرطیكہ وہ درج بالا شرائط پر پورا اترتے ہوں۔

سركاری ملازمین اپنے محكمے كی وساطت سے درخواست دیں اگر وہ عمر كی حد پوری كرتے ہوں۔

سركاری اداروں سے تعلیم حاصل كرنے والے امیدواروں كو ترجیح دی جائے گی۔

مزید تفصیلات كے لیے ہماری ویب سائٹ www.joinpakarmy.gov.pkملاحظہ كریں۔