Author Topic: حیدرآباد بورڈ میں طلباء و طالبات کے درمیان ہونے والے تقریری مقابلوں کی اختتامی ت  (Read 2085 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
 

حیدرآباد بورڈ میں طلباء و طالبات کے درمیان ہونے والے تقریری مقابلوں کی اختتامی تقریب ضلع ناظم کا خطاب

ایک بچے کی تعلیم پوری نسل کو خواندہ بنانے کے برابر ہے، کنور نوید

   
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) ضلع ناظم حیدرآباد کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ آج بھی محنت کرنے والے باصلاحیت طلباء اور محنت کروانے والے اساتذہ موجود ہیں‘ ایک بچے کو تعلیم دینا پوری جنریشن کو تعلیم دینے کے برابر ہے جو بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ مستقبل میں پاکستان کے معمار ہیں‘ ایڈمنسٹریشن، اساتذہ کرام ، طالب علم اور ان کے والدین کے باہمی تعاون کے ذریعہ سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم طالب علم بھی پرائیویٹ اسکولوں کی سطح تک آسکتے ہیں‘ وہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ہائیر ایجوکیشن کے آڈیٹوریم ھال میں ایس ایس سی اور ایچ ایس سی طلباء و طالبات کے درمیان ہونے والے تقریری مقابلوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ ڈاکٹر فضل حق خورشید، ڈپٹی سیکریٹری عامرشفیق، ایڈمنسٹریٹر فخرالدین شیخ ، عبدالخالق شیخ، فریدہ مشتاق کے علاوہ اساتذہ کرام کے علاوہ بڑی تعداد میں طلباء و طالبات موجود تھے۔ ضلع ناظم نے کہا کہ مسلسل پڑھائی سے یکسانیت اور اکتاہٹ پیدا ہوتی ہے اس قسم کے پروگرام طالب علموں میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں اور اسی جذبے کے تحت وہ منزل مقصود پر پہنچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دنیا میں مقابلہ کا رجحان نہ ہوتا تو انسان آج بھی پتھروں کے دور میں رہ رہا ہوتا۔    
شکریہ جنگ ..................
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"