Author Topic: وزیر اعظم گیلانی کی آمد پر گرفتا ر طلبہ کی رہائی کیلئے راولا کوٹ میں مظاہرہ  (Read 2093 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

وزیر اعظم گیلانی کی آمد پر گرفتا ر طلبہ کی رہائی کیلئے راولا کوٹ میں مظاہرہ

راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم پاکستان کی مظفرآباد آمد کے موقع پر گلگت بلتستان پیکج کے خلاف مظاہرہ کرنے پر گرفتار کئے گئے جے کے ایس ایل ایف کے رہنما سردار احسن اسحاق اور دیگر کی رہائی کیلئے راولاکوٹ میں احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے احسن اسحاق، طلحہ محمود اور دیگر کی غیر مشروط رہائی کیلئے حکومت کو سولہ گھنٹے کی مہلت دیدی، جمعہ کو حسین خان شہید پوسٹ گریجویٹ کالج سے مظاہرے کا آغاز ہوا جس کے شرکاء
گیلانی یہ کام نہ ہوگا غیرت کا نیلام نہ ہوگا، بچہ بچہ کٹ مرے گا گلگت صوبہ نہیں بنے گا، تقسیم کشمیر نامنظور کشمیر بنے گا خودمختار، سردار احسن تیری جرأت کو سلام کے نعرے لگاتے ہوئے کچہری چوک پہنچے جہاں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جے کے ایس ایل ایف (یاسین ملک) کے چیئرمین انجینئر سردار زاہد، ضلعی صدر مدثر کاشر، انصر محمود اور دیگر نے حکومت سے مظفرآباد یونیورسٹی کے طالب علم اور تنظیمی ساتھی سردار احسن اسحاق، طلحہ محمود اور دیگر کی ہفتہ صبح آٹھ بجے تک غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یاسین ملک کے اتحادیوں نے وزیراعظم پاکستان کے سامنے گلگت پیکج کو تقسیم کشمیر کی سازش قرار دے کر ثابت کیا کہ غیر مند کشمیر کی تقسیم نہیں ہونے دیں گے، ماضی میں قوم پرستوں نے جس طرح بھٹو کو صوبہ بنانے میں ناکام کیا اب اسی طرح زرداری حکومت کو گلگت بلتستان کو کشمیر سے کاٹنے میں ناکام کریں گے اور گلگت بلتستان میں آزادکشمیر طرز کا بااختیار حکومتی عدالتی سیٹ اپ بنوا کر رہیں گے۔ مقررین نے احسن اسحاق، طلحہ محمود اور دیگر کے جرأت مندانہ کردار پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کارکنان پر ہمیں فخر ہے، لبریشن فرنٹ کے سابق زونل صدر آفتاب حسین اور ضلعی صدر عبدالحمید خان نے گرفتار ہونے والے طلباء کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے جرأت مندانہ کردار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
شکریہ اوصاف
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"