Author Topic: غریب و نادار بچوں کا بھی معیاری تعلیم پر برابر کا حق ہے، ڈپٹی کمشنر  (Read 287 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

غریب و نادار بچوں کا بھی معیاری تعلیم پر برابر کا حق ہے، ڈپٹی کمشنر
راولپنڈی : ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں‘ غریب و نادار بچوں کا بھی معیاری تعلیم پر اتنا ہی حق ہے جتنا ہمارے بچوں کا‘ نوجوان نسل کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے تعلیمی اور معاون اداروں کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ وہ بنگش کالونی میں گورنمنٹ جامع سکول میں اسلامک ریلیف پاکستان کی جانب سے مستحق ذہین بچوں میں سکول بیگ
اور سٹیشنری آیٹمز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں کنٹری ڈائریکٹر اسلامک ریلیف پاکستان عمیر حسن، سی ای او، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی قاضی ظہور حسین، ڈسٹرکٹ آفیسر ٖغلام‘ فوکل پرسن وزیر تعلیم اعجاز شاہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔
 ڈپٹی کمشنر نے کہا بلاشبہ جو قومیں تعلیم سے اپنا ناطہ جوڑتی ہیں، خوشحالی اُن کا مقدر بن جاتی ہے۔ غریب و نادار بچوں کو ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے سول سوسائٹی اور حکومتی نمائندوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ واحد حل ہے جس کے ذر یعے ہم اپنی آبادی کے بڑے حصے کو مفیدو کارآمد ہیومن ریسورس میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا راولپنڈی ایڈیشن میں مورخہ 22جون 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"