Author Topic: Education in ALLAMA IQBAL OPEN UNIVERSITY اوپن یونیورسٹی كے تعلیمی اور تربیتی كو  (Read 3211 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male

Education in ALLAMA IQBAL OPEN UNIVERSITY
 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی كے تعلیمی اور تربیتی كورسز


علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں انٹرمیڈیٹ ،گریجوایشن اور پوسٹ گریجوایشن كورسز كے علاوہ ٹیكنیكل كورسز بھی كروائے جاتے ہیں ۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی كی اہمیت اس طرح بڑھ جاتی ہے كہ اس كے ایف اے اور بی اے كے كورسز میں ایس ٹیكنیكل مضامین بھی شامل ہیں جو اپنی جگہ بذات خود ایك مكمل كورس كی حیثیت ركھتے ہیں

 جبكہ عام تعلیمی اداروں میں اس قسم كے كورسز نہیں كروائے جاتے ہیں ۔یہاں ہم علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی كے ایف اے اوربی اے كے كورسز كی تفصیلات دے رہے ہیں ۔جن میں میٹرك پاس اور انٹر پاس نوجوانوں كے علاوہ وہ لوگ بھی فائدہ اٹھا سكتے ہیں جو كسی تعلیمی ادارے میں باقاعدہ تعلیم حاصل كرنے كے متحمل نہیں ہوسكتے ۔

علامہ اقبال اوپنم یونیورسٹی میں مكمل كورس اور نصف كورس كی اصطلاحیں مختلف مضامین كے لئے استعمال ہوتی ہیں ۔كیونكہ بعض مضامین زیادہ مواد پر مبنی ہوتے ہیں لہذا انہیں مكمل كورس كانام دیا جاتا ہے جبكہ بعض مضامین كم مواد پر مبنی ہوتے ہیں انہیں نصف كورس كا نام دیا جاتا ہے۔دو نصف كورسوں كو ایك مكمل كورس كے مساوی سمجھا جاتا ہے۔