Author Topic: جنوبی کوریا : آن لائن ٹیوٹر کی سالانہ آمدنی چالیس لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی  (Read 1723 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

جنوبی کوریا : آن لائن ٹیوٹر کی سالانہ آمدنی چالیس لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
   
سیول …جنوبی کوریا میں ایک آن لائن ٹیوٹر کی سالانہ آمدنی چالیس لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔آن لائن ٹیوٹرWoo Hyeong-cheol کسی تعلیمی ادارے سے منسلک نہیں لیکن ان کا شمار جنوبی کوریا کے چند بہترین ٹیوٹرز میں کیا جاتا ہے اور وہ ایجوکیشن سیلبرٹی کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں ۔ چھیالیس سالہ ”وو“ نے اپنے شاگردوں کو نہیں دیکھا بلکہ آن لائن رابطے میں رہتے ہیں ۔ان کی ویب بیسڈ کلاسز طلبہ میں انتہائی مقبول ہیں ۔آن لائن ٹیچنگ سے ”وو “ کی سالانہ آمدنی کا تخمینہ چالیس لاکھ ڈالر تک لگایا گیا ہے جو ملک میں کئی دوسرے اداروں سے وابستہ نامور شخصیات سے کہیں زیادہ ہے۔وو کا کہنا ہے کہ ان کا طریقہ عام اسکولوں کے اساتذہ سے مختلف ہے اور وہ طلبہ کی اخلاقیات پر زیادہ توجہ دیتے ہیں ۔

شکریہ جنگ