Author Topic: سرحد کے تعلیمی اداروں میں اس سال سے پشتو زبان نصاب میں شامل کرنے کافیصلہ  (Read 1585 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

سرحد کے تعلیمی اداروں میں اس سال سے پشتو زبان نصاب میں شامل کرنے کافیصلہ
   
پشاور . . . سرحد کے تعلیمی اداروں میں اس سال سے پشتو زبان نصاب میں شامل کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے ۔صوبائی وزیر تعلیم سردار حسین بابک نے جیونیوز کو بتایا کہ صوبے میں پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک نصاب میں پشتو زبان لازمی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے گذشتہ ایک سال کے دوران صوبے کے آٹھ اضلاع میں پشتو ذریعہ تعلیم رائج کیا ہے۔دیگر سولہ اضلاع میں اگلے ماہ سے شروع ہونے والے سیشن میں پشتوکو شامل کیا جائے گا ۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ پشتو پڑھانے کے لیے اساتذہ کا تقرر بھی کیا جائے گا ۔
شکریہ جنگ