Author Topic: گورنمنٹ ڈگری کالج قلات کے وائس پرنسپل پروفیسرمحمد عالم کو قتل کردیا گیا  (Read 1536 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
گورنمنٹ ڈگری کالج قلات کے وائس پرنسپل پروفیسرمحمد عالم کو قتل کردیا گیا
   
قلات . . . قلات کے علاقے سوراب میں گورنمنٹ ڈگری کالج قلات کے وائس پرنسپل پروفیسرمحمد عالم نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے سوراب میں گورنمنٹ ڈگری کالج قلات کے وائس پرنسپل پروفیسرمحمد عالم آبائی علاقے دشت گوران سے قلات جانے کیلئے اپنے صاحبزادے کے ہمراہ موٹرسائیکل پرقومی شاہراہ دشت پہنچے اور گاڑی کا انتظار کررہے تھے کہ اچانک دو موٹر سائیکل سوار افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پروفیسرمحمد عالم کافی عرصہ سے گورنمنٹ ڈگری کالج قلات میں درس وتدریس سے وابستہ تھے۔
شکریہ جنگ