Author Topic: اسلامی جمعیت طلبہ کے تین روزہ کتب میلے کا اختتام  (Read 619 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اسلامی جمعیت طلبہ کے تین روزہ کتب میلے کا اختتام
کراچی : اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام جامعہ کراچی میں منعقدہ تین روزہ کتب میلہ تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ تین روزہ کتب میلے میں متعدد معروف سیاسی، سماجی اور معاشرتی شخصیات نے شرکت کی۔ جامعہ کراچی میں منعقدہ تین روزہ کتب میلے کے پہلے روز کا افتتاح شیخ الجامعہ کراچی ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی نے کیا، جب کہ دوسرے روز کا افتتاح ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حافظ عمر احمد خان، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی اور سابق طلبہ یونین رہنما ڈاکٹر شکیل فاروقی نے کیا۔ کتب میلہ 2020 کے تیسرے اور آخری روز کا افتتاح مشیر امور طلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر عاصم، معروف ٹی وی ایکٹر ایاز خان اور یوٹیوبر ساجد علی نے کیا۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی ایڈیشن مورخہ  29فروری، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"