Author Topic: کالجوں میں داخلوں کو دستیاب سہولتوں سے مشروط کرنے کا فیصلہ  (Read 1955 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

کالجوں میں داخلوں کو دستیاب سہولتوں سے مشروط کرنے کا فیصلہ
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بہتر نتائج کے حصول کیلئے کراچی کے 123 کالجوں اور 36 ہائر سیکنڈری اسکولوں میں انٹر پروگرام کی نشستوں کی تعداد فیکلٹی اور دستیاب سہولتوں سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انوار احمد زئی نے مرکزی داخلہ کمیٹی کی جانب سے کامرس میں 8 ہزار سے زائد داخلے دیئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اساتذہ اور سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث سرکاری تعلیمی اداروں کے نتائج اچھے نہیں آئے۔ کامرس اور جنرل سائنس گروپ میں سرکاری کالجوں کی پوزیشن کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے جبکہ کئی کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے نتائج 10 فیصد سے بھی کم ہیں۔ ایسی صورتحال میں یہ ضروری ہے کہ کالجوں میں گنجائش کے مطابق داخلے دیئے جائیں تاکہ بہتر نتائج مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے کالجوں میں پہلے ہی اساتذہ کی کمی ہے اور اکثر کالجوں میں کامرس پڑھانے کیلئے کوآپریٹو ٹیچرز مقرر کئے گئے ہیں۔ ایسے میں مزید 8 ہزار زائد داخلے دینے سے صورتحال اور خراب ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جلد اجلاس بلایا جا رہا ہے جس میں کراچی کے 123 کالجوں اور 36 ہائر سیکنڈری اسکولوں میں کامرس اور سائنس کی نشستوں کی تعداد، فیکلٹی اور دستیاب سہولتوں کے مطابق مقرر کی جائے گی، اس سے نہ صرف نتائج بہتر ہوں گے بلکہ گنجائش سے زیادہ داخلوں کا سلسلہ بھی ختم ہو جائے گا۔

شکریہ جنگ