Author Topic: خیر پور: طالب علم کے قتل کیخلاف احتجاجی ریلی، سڑکوں پر دھرنا  (Read 1665 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
خیرپور میں 3طلباء کی ہلاکت:معلوم ہوتا ہے پولیس ملزمان کو تحفظ دے رہی ہے،سپریم کورٹ
   
اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے خیرپور میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں جاگرانی قبیلے کے تین طالبعلموں کی ہلاکت کے خلاف سوموٹو نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ پولیس افسران ملزمان کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں کیونکہ ملزمان کا تعلق بھی پولیس ڈپارٹمنٹ سے ہی ہے۔ فاضل عدالت نے پولیس حکام کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے آخری مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت27 فروری تک ملتوی کردی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس مسٹر جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی سربراہی میں جسٹس سید زوار حسین جعفری اور جسٹس محمد فرخ محمود پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے کہا کہ پولیس رپورٹ مکمل طور پر گمراہ کن ہے کیونکہ ملزم کی عبوری ضمانت کی منسوخی کیلئے درخواست بھی مناسب طور پر دائر نہیں کی گئی۔ فاضل عدالت نے پی پی او سے آئندہ سماعت پر ملزمان پولیس افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی۔ دریں اثناء فاضل عدالت نے خالد بن ولید روڈ کراچی میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں کوئٹہ کے چار تاجروں کی ہلاکت کے سوموٹو نوٹس کیس میں مزید سماعت 27فروری تک ملتوی کردی ۔

[/rtl] شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

خیر پور: طالب علم کے قتل کیخلاف احتجاجی ریلی، سڑکوں پر دھرنا
   
خیر پور (بیورو رپورٹ) احمد پور کے قریب گوٹھ تلو بھانڈو میں آٹھویں جماعت کے طالب علم عبدالوحید پھلپوٹو کے قتل کیخلاف مختلف تنظیموں کے سیکڑوں طلبہ اور پھلپوٹہ برادری کے مشتعل افراد نے خیر پور شہر میں احتجاجی ریلی نکال کر شہر کی سڑکوں پر دھرنے دیئے۔ ریلی کی قیادت عبدالخالق پھلپوٹو، بشیر احمد اور طلبہ اتحاد کے رہنما محمد ارشد اور وسیم احمد کررہے تھے۔ ریلی میں شریک افراد اپنے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے ہوئے تھے جو پولیس کیخلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ شرکائے ریلی نے شہر میں کئی مقامات پر ٹائر جلائے جس سے سڑکوں پر کافی دیر ٹریفک معطل ہو گیا۔

      شکریہ جنگ