Author Topic: پشاور یونیورسٹی آف انجینئرنگ میں دوروزہ بین ا لاقوامی کانفرنس  (Read 859 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

 
پشاور یونیورسٹی آف انجینئرنگ میں دوروزہ بین ا لاقوامی کانفرنس


پشاور: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں’’ سسٹینیبلٹی ان پراسس انڈسٹری‘‘ کے موضوع پر دوروز ہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کا تعاون بھی شامل رہا ۔
کانفرنس میں ملک بھرکے40 سے زائد تعلیمی اداروں ، صنعتوں اور تنظیموں کے نمائندوں، طلبہ اور پروفیشنل انجینئرز نے 85تحقیقی مقالے پیش کئے جبکہ انڈر گریجویٹ طلبہ نےاپنے 30سے زائد پراجیکٹس کی نمائش بھی کی ‘ مہمان خصوصی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونوا منظور احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالامال ہے
 تاہم ابھی تک ہم انہیں بروئے کار نہیں لا یا جاسکا ہے ‘ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد اکیڈیمیز اور انڈسٹری کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 26 اکتوبر  کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"