Author Topic: گورنمنٹ گرلز ہائی ا سکول بھانہ ماڑی پشاور میں نصب دو بم ناکارہ بنا دیئے گئے  (Read 1354 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
گورنمنٹ گرلز ہائی ا سکول بھانہ ماڑی پشاور میں نصب دو بم ناکارہ بنا دیئے گئے
   
پشاور…پشاور میں لڑکیوں کے سرکاری سکول کے قریب نصب دو بموں کو ناکارہ بنادیا گیا۔پشاور کے علاقہ بھانہ ماڑی میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی ا سکول کے قریب نامعلوم شرپسندوں نے دو بموں کو نصب کیا تھا۔ پولیس کے مطابق بموں کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل یونٹ، ایمبولنسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے14 کلو گرام دھماکا خیز مواد اور چھرے پریشر ککر میں رکھ کر جبکہ پانچ کلوگرام دھماکا خیز مواد ٹین کے ڈبے میں رکھ کر خودساختہ بم بنایا تھا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دونوں بموں کو ناکارہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق بموں کو ناکارہ بنانے سے قبل اسکول اور قریبی عمارتوں کو خالی کرایا گیا تھا۔ دوسری جانب مسلم لیگ(ق) کے رکن سرحد اسمبلی نگہت اورک زئی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام ا سکول کچھ عرصے کیلئے بند کئے جائیں، تاکہ والدین کو پریشانی نہ ہو۔
شکریہ جنگ