Author Topic: ھائرایجوکیشن کمیشن کا بی ایس ہند کو پروگرام کی منظوری  (Read 436 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ھائرایجوکیشن کمیشن کا بی ایس ہند کو پروگرام کی منظوری
پشاور: بی ایس ہندکو کے پروگرام کیلئے انتظار کے بعد بالآخر گندھارا ہندکو اکیڈمی کی کوششوں سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے بی ایس ہندکو پروگرام کی منظوری دیدی ہے جس کی وجہ سے اب اس پروگرام کو مختلف یونیورسٹیز میں شروع کیا جاسکتا ہے ۔
واضح رہے کہ بی ایس پروگرام کے لئے نہ صرف مختلف مضامین کی کتابوں اور اس کے ساتھ ساتھ اس کے ادبی اور شعری مجموعوںکی ضرورت ہوتی ہے جس کے عدم وجود کی وجہ سے بی ایس ہندکو پروگرام کو اب تک شروع کرنا ممکن نہ تھا ۔
گندھارا ہندکو اکیڈمی کی گزشتہ 3سے 4سال کوششوں نے بالآخر نہ صرف ان تمام مضامین کی کتابوں کی اشاعت کو ممکن بنایا ہے بلکہ اس پروگرام میں درکار مختلف ضمنی مضامین کے حوالے سے بھی نصاب کی فراہمی میں معاونت کی اور اب یہ پروگرام اپنے تمام تر لوازمات کے ساتھ شروع کیا جا سکتا ہے۔اس پروگرام میں داخلے اگلے تعلیمی سال سے شروع ہو جائینگے۔ بی ایس ہندکو پروگرام 4 سالوں پر محیط ہو گا اس میں 8 سمسٹرز کے تحت کورسز مکمل کئے جائینگے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 10 فروری ، 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"