Author Topic: گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2کوہاٹ میں داخلہ مہم منعقدہ تقریب  (Read 470 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2کوہاٹ میں داخلہ مہم منعقدہ تقریب
پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری داخلہ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور نہ صرف اپنے بچوںکو سرکاری سکولوں میں داخلہ کرائیں بلکہ دوسروں کو بھی ترغیب دیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا بشمول ضم قبائلی اضلاع پورے صوبے میں قابل اساتذہ کی زیرنگرانی سرکاری سکولوں میں مفت تدریسی کتب سمیت مفت معیاری تعلیم اور محفوظ تدریسی ماحول فراہم کررہاہے ۔
وہ ہفتہ کے روز گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2کوہاٹ میں داخلہ مہم 2119کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔تقریب سے ضلع ناظم کوہاٹ محمد نسیم آفریدی، ڈسڑکٹ خطیب مفتی شفیع اللہ اور محکمہ تعلیم کے حکام نے خطاب کیا اورتعلیم اور داخلہ مہم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اپنا اہم کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔مشیر تعلیم نے داخلہ مہم کی اہمیت سے متعلق عوامی سطح پرشعورپیدا کرنے کے لئے واک کی قیادت بھی کی
 اور بچوں میں درسی کتب اور بستے بھی تقسیم کئے۔انہوں نے وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے سلسلے میں گورنمنٹ پرائمری سکول تحصیل میں پودا بھی لگایا۔مشیر تعلیم نے کہا کہ صوبے میں امسال 8لاکھ جبکہ کوہاٹ میں 18تا21ہزار بچوں کے داخلہ کا ہدف رکھاگیا
ہے جسے ہر صورت پوراکرنے کی کوشش کریں گے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 21اپریل 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"