Author Topic: ھا ئیڈرو پاور انجینئرنگ اور آرکیٹکچر پوسٹ گریجویٹ پروگرام کی منظوری  (Read 453 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ھا ئیڈرو پاور انجینئرنگ اور آرکیٹکچر پوسٹ گریجویٹ پروگرام کی منظوری
پشاور : یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی اکیڈیمک کونسل نے مین کیمپس پشاور میں الیکٹریکل انجینئرنگ میں ہائیڈرو پاور انجینئرنگ اور آرکیٹیکچر ایبٹ آباد کیمپس میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام شروع کرنےاور پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ہدایات کیمطابق انجینئرنگ نصاب میں ضروری ردوبدل کی منظوری دیدی، اکیڈیمک کونسل کی سفارشات کو حتمی منظوری کیلئے سنڈیکیٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
اکیڈیمک کونسل کا 74واں اجلاس وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹرافتخار حسین کی صدارات میں منعقد ہواجس میں رجسٹرار ڈاکٹر خضر اعظم خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم ارباب ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹر انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالعزیز عرفان ڈین فیکلٹی آف میکینکل، کیمیکل اینڈ انڈسیڑیل انجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹر اختر نعیم خان ڈین فیکلٹی آف سول، ایگریکلچرل اینڈ مائننگ انجینئرنگ ، پروفیسر ڈاکٹر سراج الاسلام ڈین فیکلٹی آف آرکیٹکچ ، الائید سائنسز اینڈ ہیومینٹیزاور دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں مختلف تعلیمی اموراور انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ نصاب کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے یونیورسٹی میں تعلیمی مسائل حل کرنے اور نصاب میں بہتری لانے پر شعبہ جات کے

سربراہان اور فیکلٹی ممبران کی کوششوں کو سراہتے ہوئےپاکستان انجینئرنگ کونسل کی ہدایات کی روشنی میں انجینئرنگ یونیورسٹی کے تین شعبہ جات انڈسٹریل انجینئرنگ ، سول انجینئرنگ (پشاور اور بنوں کیمپس) اور رالیکٹرانکس انجینئرنگ ایبٹ آباد کیمپس کے آئوٹ کم بیس ایجوکیشن سسٹم پرایکریڈیٹیشن حاصل کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس میں بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز ان ریسرچ کے 35ویں اجلاس کی سفارشات کی بھی منظوری دی گئی۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا پشاور ایڈیشن میں مورخہ 22جون 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"