Author Topic: پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا ٹیکنالوجی کالج کوئٹہ میں اجلاس  (Read 900 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا ٹیکنالوجی کالج کوئٹہ میں اجلاس
کوئٹہ : پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن خان شہیدعبدالصمد خان اچکزئی کی برسی کے موقع پر جلسہ میں بھرپورتیاری کیساتھ شرکت کرے گی یہ فیصلہ گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج کے ذمہ داروں کے اجلاس میں کیا گیا
 جو علاقائی سیکرٹری محمد دین کے زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ جلسہ میں شرکت کے لئے ہر قسم کے وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔
اجلاس میں خان شید عبد الصمد خان اچکزئی کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ خان شہید عبد الصمد خان اچکزئی نے پشتون قومی تحریک کے سرخیل کی حیثیت سے برصغیر میں قومی جدوجہد کے ساتھ صحافت،ادب اور پشتو زبان کے رسم الخط کو چار چاند لگائے۔
اجلاس میں جامعہ بلوچستان میں موجودہ اعلیٰ افسر کی جانب سے مسلسل آرگنائزیشن کے سرکل کو اکھاڑنے،کارکنوں کو دھمکیاں دینے،طلبا کا کلاسز میں پیچھا کرنے،خوف و ہراس پھیلانے اور یونیورسٹی میں اظہار رائے پر پابندی جیسے اقدامات کی مذمت کی گئی اور صوبائی حکومت و گورنر سے اپیل کی گئی کہ علم دشمن،طلبا دشمن اقدامات کا نوٹس لیاجائے۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 09 ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"