Author Topic: داخلہ مہم چلاکر والدین سے قریبی رابطہ رکھا جائے،پشتونخوامیپ  (Read 900 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

داخلہ مہم چلاکر والدین سے قریبی رابطہ رکھا جائے،پشتونخوامیپ
کوئٹہ: پشتونخوامیپ کے صوبائی بیان میں یکم مارچ سے تعلیمی اداروں کے آغاز پر داخلہ مہم کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پارٹی ہمیشہ کی طرح اس سال بھی داخلہ مہم چلانے اور بچے اور بچیوں کو سکولوں میں داخل کرنے کیلئے مہم شروع کررہی ہے
اور اس سلسلے میں تمام اضلاع اور ان کے متعلقہ علاقائی یونٹوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ 5مارچ سے 10مارچ تک تمام اضلاع اوران سے مربوط علاقائی یونٹوں میں داخلہ مہم چلانے کیلئے لاوڈ سپیکر پر اعلانات کریں
اور ہر علاقے میں گھر گھر مہم چلا کر سکولوں سے باہر بچوں اوربچیوں کو سکولوں میں داخل کرنے کیلئے اپنے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور بچوں اور بچیوں کے والدین سے قریبی رابطہ رکھیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ہمارے دور حکومت میں اس دوقومی صوبے کے تمام پرائمری سکولوں کو جینڈر فری قرار دیا گیا تھا
 اور اب بھی ہر پرائمری سکول میں بچوں اور بچیوں کو داخل کیاجاسکتا ہے اور موجودہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ضلع کے تعلیمی افسروں کو پابند کرے کہ وہ بوائز اور گرلز دونوں سکولوں میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کو ہر حالت میں ممکن بنانے کیلئے اقدامات کریں ۔بیان میں کہا گیا کہ ہمارے دور حکومت میں مادری زبانوں کو پرائمری کی سطح پر پڑھانے کی منظوری ہوئی اور اس کے سلیبس کی منظوری اور

کتابیں بھی شائع ہوچکی ہیں اب انہیں پڑھانے کیلئے خصوصی توجہ دینا ضروری ہے ۔ بیان میں والدین ، سیاسی جمہوری پارٹیوں ،مختلف مکتبہ فکر کی تنظیموں ، طلباء ، تاجروں ، مزدوروں ، سول سوسائٹی سمیت عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو سکولوں میں داخل کرنے کی مہم اور کوششوں کا ساتھ دیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ   ایڈیشن میں مورخہ 04 مارچ 2019ء  کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"