Author Topic: جامعہ بلوچستان میں قبائلی اور انسانی روایات کو روند ڈالاگیا،بی ایس او  (Read 851 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
 

جامعہ بلوچستان میں قبائلی اور انسانی روایات کو روند ڈالاگیا،بی ایس او
کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نےبیان میں کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی بلوچستان کی واحدقومی دانشگاہ ہےجس کےلئےہمارےاکابرین کی قربانیاں ہیں،لیکن بدقسمتی سےنادیدہ قوتوں نےتعلیمی محاذ پربلوچ نوجوانوں کوعلمی سیاسی لحاظ سے کبھی قبول نہیں کیا،گزشتہ چھ سال میں سابق وی سی نےادارےکوتعلیمی تنزلی اورپرائیویٹ جاگیربناکر نوجوانوں کےلئےاعلٰی تعلیم اورادارےمیں داخلہ کوخواب بنادیا،فیسوں میں بے تحاشااضافہ امتحانات میں جان بوجھ کرپیسہ بٹورنےکی خاطرطلباء کوفیل کرواناسب ٹھیک لیکن کیمرہ لگاکربلوچستان کی عزت معیاراورقومی غیرت سےکھیلناناقابل معافی جرم ہے۔ترجمان نے کہاکہ بی ایس او وائس چانسلررجسٹرارکنٹرولرامتحانات سمیت وی سی کی مشاورتی رفقاء کےخلاف باقاعدہ ایف آئی آرسمیت تادیبی کاروائی کامطالبہ کرتےہوئےاس طرح کےواقعات کی تدارک کےلئےسخت اقدامات چاہتی ہے۔درایں اثناءجامعہ بلوچستان جنسی اسکینڈل کے خلاف طلباء طالبات  نے احتجاجی ریلی نکالی جسمیں بی ایس او کے وائس چیئرمین خالد بلوچ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شوکت بلوچ یونٹ سیکرٹری ایوب بلوچ سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی،آرگنائزیشن کے مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ نے خطاب کرتے
ہوئے کہا کہ جب تک اسکینڈل میں ملوث گروہ کے اہم کرداروں کو گرفتار اور عدالتی کاروائی شروع نہیں کی جاتی طلباء و طالبات کا احتجاج جاری رہے گا تمام ملوث کرداروں کو بے نقاب کیا جائے انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے لئے بااختیار عدالتی کمیشن قائم اور یونیورسٹی کے تمام معاملات کا آڈٹ کیا جائے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا کوئٹہ ایڈیشن مورخہ 24 اکتوبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"