Author Topic: بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتب جاری  (Read 1670 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female
بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتب جاری
کوئٹہ:بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیر مین پروفیسر نورالحق پانیزئی نے کہا کہ پرائمری کی تمام کتب سمیت ہائی سیکشن کے 21 مضامین تیار کرکے ڈائریکٹر اسکولز کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔ بعض حلقوں کی جانب سے مارکیٹ میں درسی کتب کی عدم فراہمی کو ایک ایشو کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ کل تک کل66 مضامین کے ٹائٹل میں سے پرائمری سیکشن کے23 مضامین کی تمام کتب سمیت سوائے اردو چہارم کےڈائریکٹر اسکولز کے حوالے کی جا چکی ہیں۔پروفیسر نورالحق پانیزئی نے کہا کہ فنڈز کی عدم موجودگی، موسم کی خرابی،بجلی اور گیس لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لاہور سے کاغذ کی بر وقت ترسیل میں رکاوٹ رہی۔ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ طلبا کے تعلیمی نقصان کا پورا احساس کرتے ہوئے ہر ممکن کوشش ہے کہ جلد ازجلد تمام درسی کتب کی طباعت ممکن بنائی جائے۔تاکہ طلبا کو تعلیمی نقصان سے بچایا جائے۔
ہائی سیکشن جماعت ششم تا دہم کے21 مضامین کی تمام کتب بھی طباعت کے بعد ڈائریکٹر اسکولز کے حوالے کی جا چکی ہیں۔ شکریہ جنگ