Author Topic: جامعہ کراچی،ایم اے کے امتحانی فارم جمع کرانے کے لیے تاریخوں کااعلان  (Read 365 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ کراچی،ایم اے کے امتحانی فارم جمع کرانے کے لیے تاریخوں کااعلان
کراچی :ایم اے کے لئے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں21 جون جبکہ ایم اے ریگولر سال اول وآخرکے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 20 جون2019ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ ایم اے پرائیویٹ کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 4400 روپے فیس کے ساتھ جبکہ ایم اے ریگولرکے طلبہ اپنے امتحانی فارم 6000 روپے فیس کے ساتھ جمع کرا سکتے ہیں۔ طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل، یو بی ایل، نیشنل بینک آف پاکستان،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔ امتحانی فارم اور بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
 واضح رہے کہ ایسے طلبہ و طالبات جو 2012ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن/ انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔ ایم اے ریگولر وپرائیویٹ کے سالانہ امتحانات 2 جولائی 2019ء سے شروع ہوں گے۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا کراچی ایڈیشن میں مورخہ 17جون 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"