PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Islamabad => AIOU => Topic started by: sb on April 09, 2019, 11:30:45 AM

Title: اوپن یونیورسٹی کے وی سی کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد
Post by: sb on April 09, 2019, 11:30:45 AM

اوپن یونیورسٹی کے وی سی کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد
اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد کر دی ۔ خالد اقبال نے موقف اختیار کیا تھا کہ ڈاکٹر ضیاءالقیوم کو خلاف ضابطہ تعینات کیا گیا ہے۔ فاضل عدالت نے سرچ کمیٹی کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے مذکورہ درخواست خارج کر دی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ پشاورایڈیشن میں مورخہ 09 اپریل 2019ء کو شائع ہوئی