لاہور میں عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کی سولہو یں بر سی کل عقید ت و احترام سے منا ئی گئی
لاہور: ملک کے عظیم انقلابی شاعر حبیب جالب کی سولہویں برسی کل نہایت عقید ت و احترام سے منائی گئی۔
غربت کی کوکھ سے جنم لینے والے حبیب جالب کی آنکھ نے جو دیکھا اوردل نے جو محسوس کیا
اس کومن و عن اشعار میں ڈھال دیا۔
نتائج کی پرواہ کئے بغیر انہوں نے ہر دور کے جابر اور آمر حکمران کے سامنے کلمہ حق بیان کیا۔
حبیب جالب کے بے باک قلم نے ظلم ، زیادتی ، بے انصافی اور عدم مساوات کے حوالے سے جو لکھا وہ زبان زدِ عام ہوگیا۔
شکریہ آج ٹی وی