PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Punjab => BISE Rawalpindi Board => Topic started by: AKBAR on July 19, 2019, 09:55:47 PM

Title: راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے نئے چیئرمین ڈاکٹر غلام دستگیر نے چارج سنبھال لیا
Post by: AKBAR on July 19, 2019, 09:55:47 PM
راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے نئے چیئرمین ڈاکٹر غلام دستگیر نے چارج سنبھال لیا
راولپنڈی :راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے نئے چیئرمین ڈاکٹر غلام دستگیر نے جمعرات کو چارج سنبھال لیا بورڈ افسران و ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر غلام دستگیرنے کہا کہ تمام ملازمین اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور دیانتداری سے سرانجام دیں طلباء و طالبات کو بہترین سہولیات فراہم کرنا بورڈ کی اولین ذمہ داری ہے
تعلیمی بورڈ راولپنڈی ایک منفرد مقام اور حیثیت رکھتا ہے جس کی نیک نامی اور شہرت میں آپ لوگوں کا کردار بہت اہم ہے بورڈ آپ کا اور آپ اس کے در و دیوار اور محافظ ہیں۔
شفاف امتحانات کے انعقاد کے لیے آپ کا کردار انتہائی اہم اور حساس نوعیت کا ہے اسلئے اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ کی جائے یہ بچے وطن عزیز کا مستقبل ہیں ہماری تھوڑی سی لاپرواہی اور غفلت سے ان کا مستقبل داؤ پر لگ سکتا ہے آپ لوگوں کو یہ بات مدنظر رکھنی چاہیئے کہ آپ کے ہاتھ سے کسی کی حق تلفی نہ ہورہی ہو۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ نوائے وقت راولپنڈی ایڈیشن میں مورخہ 19 جولائی 2019 کو شائع ہوئی
Title: Re: راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے نئے چیئرمین ڈاکٹر غلام دستگیر نے چارج سنبھال لیا
Post by: fatimakhan on July 25, 2019, 12:48:36 PM
its pleasure to have him at this position..