راولپنڈی بورڈ، میٹرک نتائج طالبہ کی پہلی پوزیشن
روالپنڈی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے لئے روالپنڈی ڈوپژن میں پہلی تین پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات کے ناموں کا اعلان کردیا ہے ۔
حسب معمول اس سال بھی پرائیویٹ سکول نے پہلی پوزیشن حاصل کی ، اور آصف پبلک سکول کی طالبہ آمنہ عزیز نے ۱۰۲۰ نمبر لے کر پہلی ، کیڈٹ کالج حسن ابدال کے طالب علم سلیمان تنویر نے ۱۰۱۹ نمبر لے کر دوسری اور کیڈٹ کالج کلر سیداں کے طالب علم محمد شعیب نے ۱۰۱۸ نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
نمائندہ پاک اسٹڈی کے مطابق روالپنڈی بورڈ میٹرک کے باضابطہ نتائج کا اعلان آج صبح ۹:۳۰ پر پوسٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاون روالپنڈی میں کیا جائے گا