Author Topic: چیف سیکریٹری سندھ کا نجی تعلیمی اداروں میں یو نیفار م سمیت دیگراشیا ء کی قیم  (Read 1541 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

   چیف سیکریٹری سندھ  کا نجی تعلیمی اداروں میں یو نیفار م سمیت دیگراشیا ء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ فضل الرحمٰن نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری تعلیم کو پرائیویٹ اسکولز کی فیسوں، یونیفارم اور کتابوں وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کا سنجیدگی سے ازالہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شکایات میں موسم گرما کی تعطیلات کی فیس پیشگی وصول کرنے پر بھی والدین اور سرپرستوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ چیف سیکریٹری نے واضح کیا کہ تعطیلات کی فیسوں کی پیشگی وصولی کا غیر قانونی عمل والدین اور سرپرستوں کے لئے ناقابل برداشت ہے لہٰذا اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ درخواست میں اس امر پر بھی بے چینی کا اظہار کیا گیا کہ اسکولوں کی کینٹین میں غیر معیاری اشیائے خورد و نوش مارکیٹ ریٹس سے زیادہ قیمتوں پر فروخت کی جاتی ہیں جبکہ بقایا رقم واپس کرنے کے بجائے طلبہ کو دوسری چیزیں خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے جو رقم سے کم مالیت کی ہوتی ہیں۔ علاوہ ازیں درسی کتب، کاپیاں اور یونیفارم غیر معیاری اور بازار کے مقابلے میں مہنگے ہوتے ہیں۔ چیف سیکریٹری نے سیکریٹری تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ والدین کی جانب سے درخواست میں بیان کی گئی شکایات کے تدارک کے لئے قواعد و ضوابط کے تحت فوری اقدامات عمل میں لائیں اور ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کریں۔ دریں اثناء چیف سیکریٹری نے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی غیر حاضری اور عدم تدریس کے رجحان کے بارے میں شکایت کا بھی سختی سے نوٹس لیا ہے بالخصوص ٹیوشن کلچر اور امتحان میں کاپی کلچر کے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ کو درپیش مسائل جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"