Author Topic: Islmabad: President MSF Sohail Khan against the trial postponed until January 9  (Read 2949 times)

Offline Ray Kashif

  • Jr. Member
  • **
  • Posts: 78
  • My Points +0/-0
  • Gender: Male
  • Ok
صدر ایم ایس ایف سہیل خان کے خلاف مقدمہ کی سماعت 9 مئی 2012 ملتوی

اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) سٹوڈنٹس ونگ ایم ایس ایف کے صدر سہیل احمد خان کیخلاف مقدمہ کی سماعت 9 مئی 2012 تک ملتوی، آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں جاری سماعت کے دوران ایڈوکیٹ راجہ محمد ارشد نے عدالت سے استدعا کی کے ہم نے ہر طرح کے شواہد عدالت کو فراہم کر دئے ہیں لہذا میرے موکل کو باعزت بری کیا جائے، ہم مزید ہر طرح سے شواہد فراہم کرسکتے ہیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل احمد خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن 18 کروڑ عوام کی نمائندہ جماعت ہے جس کا واضح ثبوت فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر تھا،
 عوام اب ان ڈرامے بازیوں سے تنگ آچکی ہے زرداری ٹولہ آقتدار چھوڑ دے ورنہ عوام انہیں جوتیاں مار کر ملک سے باہر نکال دیں گے۔ عمران خان کا ریموٹ کنٹرول ایوان صدر میں ہے، ہم پاک فوج اور آئی ایس آئی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن آئی ایس آئی کا سیاست میں دخل اندازی کرنا قبول نہیں کرتے۔
صدر ایم ایس ایف نے کہا کہ دل دکھی ہوتا ہے کہ کہاں گئے وہ دن جب ملک میں خوشحالی تھی ،
 صنعتیں چل رہی تھیں، بیروزگاری کا خاتمہ ہو رہا تھاخودکش دھماکے نہیں تھے، امن تھا، ترقی ہو رہی تھی۔
اس موقع پر مانی گجر، میاں ناصر محممود، رائے کاشی، سکندر خان، اے ڈی ملک، میاں ریحان، فاران خان، میاں  :Dہارون اور راو شاہد بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
http://www.facebook.com/MuslimStudentsFederation
...