Author Topic: اسلام اباد اضافی نمبر غیر قانونی ثابت فرح ڈوگر کا داخلہ منسوخ کیا جائے،مجلس قائم  (Read 1301 times)

Offline فائزہ

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1749
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

 اسلام اباد اضافی نمبر غیر قانونی ثابت فرح ڈوگر کا داخلہ منسوخ کیا جائے،مجلس قائمہ
   
اسلام آباد (جنگ نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے وزارت تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ وہ فرح حمید ڈوگر کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرے، اضافی نمبر غیرقانونی ثابت ہو چکے ، فرح ڈوگر کا داخلہ منسوخ کیا جائے اور اس معاملہ میں بے ضابطگیوں کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اس بارے میں ایک ماہ کے اندر میٹی کو رپورٹ ارسال کی جائے، وزارت تعلیم اسلام آباد میں حالیہ تقرریوں کی تمام تفصیلات کمیٹی کو ارسال کرے جبکہ وزیر تعلیم نے کمیٹی کو بتایا کہ وزارت نے فرح حمید ڈوگر کیس کی تحقیقات میرٹ پر کی ہیں۔ جمعرات کو کمیٹی کا اجلاس عابد شیر علی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں کمیٹی کے ممبران رانا افضال حسین، شمشاد بجارانی، روبینہ سعادت قائم خانی، تسنیم صدیقی، میمونہ ہاشمی، بیگم نزہت صادق اور جسٹس(ر) فخر النساء کھوکھر کے علاوہ وفاقی وزیر تعلیم میرہزار بجارانی ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے انچارج ڈاکٹر جاوید لغاری، سیکرٹری تعلیم ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر ذیلی کمیٹی کے کنوینر رانا افضال حسین نے اپنی رپورٹ پیش کی جس میں سفارش کی گئی کہ وزارت تعلیم اس بارے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پٹیشن دائر کرے۔ فرح حمید ڈوگر کا داخلہ ختم کیا جائے اور اس کی جگہ مصباح مغل کو داخلہ دیا جائے اور اس حوالے سے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کی جائے۔ چیئرمین کمیٹی عابد شیر علی نے کہاکہ ہم ذیلی کمیٹی کی سفارشات کی مکمل تائید کرتے ہیں اور وزارت تعلیم کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ ان سفارشات پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے اگر سپریم کورٹ میں وکیل کرنے کیلئے وزارت تعلیم کے پاس رقم نہیں ہے تو اس ضمن میں کمیٹی تعاون کرے گی تاہم اس کام میں تاخیر نہ کی جائے۔ اس موقع پر وزیر تعلیم میر ہزار خان بجارانی نے بتایا کہ سپریم کورٹ جانے کے حوالے سے وزارت قانون سے مشاورت اور قانون کے مطابق عمل کریں گے۔ ہم قائمہ کمیٹی سے مکمل تعاون اور کمیٹی کو مطمئن کریں گے۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ اساتذہ کی بھرتیوں میں صوبائی کوٹہ ختم کیا جائے تاکہ سفارش کا خاتمہ ہوسکے۔علاوہ ازیں قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے وفاقی سیکرٹری تعلیم عبدالرؤف چوہدری کو ہدایت کی کہ وہ ایف ٹین فور کالج اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کرائیں اورملوث عناصر کیخلاف ضابطہ کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔عابد شیر علی نے کہاکہ ایف ٹین فور کالج میں ہنگامہ آرائی کے واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائے ۔ انہوں نے وفاقی سیکرٹری تعلیم کو ہدایت کی کہ اس واقعہ میں اسٹاف، پرنسپل یا کوئی رکن ملوث ہو اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
شکریہ جنگ