وفاقی وزیر تعلیم کا سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط
اسلام آباد (جنگ نیوز)وفاقی وزیر تعلیم میر ہزار خان بجارانی نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کے سابق چیئرمین شمشاد شریف کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو باضابطہ خط لکھ دیا ہے۔ قائمہ کمیٹی کے ہر فیصلے اور ہدایت کا احترام کریں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرح حمید ڈوگر کے نمبرز میں غیر قانونی طور پر اضافہ تحقیقات سے ثابت ہو چکا ہے ان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی جبکہ بورڈکے اس واقعہ میں ملوث افسران کیخلاف بھی قواعد کے مطابق کارروائی ہو گی۔
شکریہ جنگ