Author Topic: ڈچ لیبر پارٹی نے دہری شہریت کے خاتمے کی حمایت کر دی  (Read 1681 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
ڈچ لیبر پارٹی نے دہری شہریت کے خاتمے کی حمایت کر دی
   
ایمسٹرڈیم (رپورٹ: ارشاد قمر) وطن پرستی کا قومیت سے کوئی تعلق نہیں۔ ایک ڈچ امریکن نیشنلٹی کے ساتھ بھی ہالینڈ سے پیار کر سکتا ہے ۔ یہ ریمارکس ہالینڈ لیبر پارٹی کی چیرپرسن للین پرومین کے ہیں جو لیبر پارٹی کی پالیسی سے مکمل یو ٹرن ہے کیونکہ اس پارٹی کے ایک جونیئر وزیر اور روٹرڈیم کے مراکش نژاد مئیر ابو طالب کے پاس بھی دہری شہریت ہے ۔ للین کے مطابق جن والدین کے پاس ہالینڈ میں رہائش کا اجازت نامہ ہے ان کے بچوں کو ڈچ نیشنلٹی ملے گی۔ ہمیں اب ان قانونی موشگافیوں سے نکلنا ہو گااور تارکینِ وطن کو ان کے حقوق دینے میں تساہل سے کام نہیں لینا چاہئے۔ اسی طرح ڈچ شہریت کے حامل لوگوں کو دونوں کشتیوں پہ سوار ہونے کی بجائے صرف ڈچ شہریت پہ اکتفا کرنا چائیے تا کہ تمام شکوک دور ہو سکیں اور امیگرنٹس کے مخالفین کا منہ بند کیا جا سکے جو آئے دن ایسے لوگوں کو واپسی کا مشورہ دیتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے سینٹرل بیورو آف سٹیٹسٹک کی اس رپورٹ کا حوالہ بھی دیا جس کے تحت اس وقت ہالینڈ میں دہری شہریت رکھنے والوں کی تعداد ایک ملین سے زیادہ ہے۔




شکریہ جنگ