Author Topic: برطانیہ امیگریشن قوانین سخت : اپریل سے پاکستانی کے گریجویشن کی بجائے ایم اے کی  (Read 1756 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

برطانیہ امیگریشن قوانین سخت : اپریل سے پاکستانی کے  گریجویشن کی بجائے ایم اے کی ڈگری لازمی قرار دی جارہی ہے

لندن . . . جنگ نیوز . . . برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ ملک کی خراب اقتصادی صورتحال اور بے روزگاری میں اضافے کے باعث امیگریشن قوانین سخت کئے جارہے ہیں ۔ برطانوی وزیر داخلہ جیکی اسمٹ نے برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپریل سے یورپی یونین کے باہر سے آنے والے افراد کے لیے گریجویشن کے بجائے ایم اے کی ڈگری لازمی قرار دی جارہی ہے اور ان کی سابقہ تنخواہ کم سے کم بیس ہزار پاؤنڈ سالانہ ہونی چاہیے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر یورپی اعلیٰ ہنر مند افراد کو ورک پرمٹ جاری کرنے کے نظام کو برطانیہ میں بڑھتی ہوئی کساد بازاری اور بے روزگاری کی وجہ بتایا جار ہا ہے۔ گزشتہ سال برطانیہ میں کام کرنے والے ایسے لوگوں کی تعداد 38 لاکھ تھی جن کی جائے پیدائش کسی دوسرے ملک کی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس اقدام سے برطانیہ میں سالانہ بارہ ہزار تارکین وطن کی کمی ہوگی ۔

شکریہ جنگ