PakStudy :Yours Study Matters

Study Abroad => Study Abroad => Topic started by: Haji Hasan on December 09, 2007, 09:03:16 PM

Title: Lebanonلبنان
Post by: Haji Hasan on December 09, 2007, 09:03:16 PM
 Lebanonلبنان

لبنان كا دارالحكومت بیروت ہے۔ اس كی كرنسی پونڈ اور زبان عربی ہے یہ ایك اسلامی

ملك ہے جہاں كا شرح خواندگی ٥٧ فیصد ہے۔ براعظم ایشیا كے مغرب میں واقع ہے اس كے

شمال اور مشرق میں شام جنوب میں اسرائیل اور مغرب میں بحیرہ روم ہے۔

لبنان میں پٹرول ،گیس كے بے انتہا ذخائر ہیں۔ سونا اور قیمتی پتھر بھی پائے جاتے ہیں ۔ا س

كا سب سے بڑا شہر بیروت ہی ہے۔ لبنان میں گندم ، جو آلو، زیتون اور پیاز كاشت كئے جاتے

ہیں۔ بجلی ، سیمنٹ ، عمارتی لكڑی ، تمباكو، كی صنعتیں كافی ترقی كر چكی ہیں۔

بیروت كو كسی وقت ایشیائ كا پیرس كہا جاتا تھا۔ اپنی خوبصورتی كی وجہ سے دنیا كے

تمام سیاحوں كی پسندیدہ ترین جگہ تھی۔ ملك میں خانہ جنگی كے بعد اب پھر بیروت

اسی چمك دمك میں واپس آ رہا ہے مگر ابھی اسے بہت سال لگ جائیں گے۔

وہ لوگ جو بغیر پاسپورٹ كے آ سكتے ہیں

شام كے شہری بغیر پاسپورٹ كے لبنان میں آ سكتے ہیں۔ مگر ان كے پاس شناختی كارڈ ہونا

لازمی ہے اور وہ سیدھے شام سے لبنان میں داخل ہوں۔

لبنان حكومت كی طرف جاری كردہ Laissez . Passer كے حامل افراد۔

فوجی شناختی كارڈ جو ایمرجنسی كے لیے اقوام متحدہ نے جاری كیا ہے۔ بحری جہازوں كے

عملہ كے افراد دوران ڈیوٹی۔

ٹریول ڈاكومنٹ ہولڈر افراد دنیا كے ہر ملك كے سوائے اسرائیل كے آ سكتے ہیں مگر ڈائریكٹر

آف امیگریشن بیروت سے اجازت لینا ہو گی۔



وہ لوگ جو بغیر ویزا كے آ سكتے ہیں

لبنان كے شہری۔

شام كے شہری زیادہ سے زیادہ تین ماہ تك۔

فلسطین كے لوگ۔

پندرہ سال سے كم عمر كے افراد اپنے والدین كے ہمراہ۔

سفارتی پاسپورٹ ركھنے والے افراد۔

اقوام متحدہ كا عملہ۔

بحری جہاز كے عملہ كے ا فراد اور ہوائی جہاز كے عملہ كے افراد۔ ٹرانزٹ مسافر جو عارضی

طور پر ٹھہرتے ہیں مگر ائیرپورٹ سے باہر نہیں جا سكتے۔

ری انٹری پرمٹ كے حامل افراد۔

لبنان میں داخل ہونے كے لیے ہیلتھ كارڈ كی ضرورت ہر مسافر كو ہے ۔ سوائے ان مسافروں كے

جو ٹرانزٹ ہیں۔

لبنان حكومت اسرائیل كے لوگوں كو ملك میں كسی بھی حوالے سے داخل نہیں ہونے دیتی

یا روك سكتی ہے اور نہ ہی ایسے مسافروں كو ٹرانزٹ دیا جاتا ہے۔

ایسے مسافر جنہوں نے اب یا اب سے پہلے اسرائیل كا ویزا حاصل كیا ہے وہ لبنان میں داخل

نہیں ہو سكتے۔

لبنان حكومت ایسے افراد كو واپس بھیج دیتی ہے جن كے سفر كاغذات كی مدت ختم ہونے

ولای یا ختم ہو چكی ہو۔