Author Topic: خیرپور سندھ: توہین عدالت پر وی سی و رجسٹرار جامعہ شاہ عبداللطیف طلب  (Read 3825 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

خیرپور  سندھ: توہین عدالت پر وی سی و رجسٹرار جامعہ شاہ عبداللطیف طلب

خیرپور (نمائندہ جسارت) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے کوآپریٹو لیکچرار انور علی کی توہین عدالت کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ہائی کورٹ سرکٹ بینچ سکھر نے یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر نیلوفر شیخ اور رجسٹرار بدر الدین اجن کو 16 مارچ کو عدالت میں طلب کرلیا ہے۔ مذکورہ کوآپریٹو لیکچرار نے گزشتہ سال ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی کہ وہ سات سال سے فزکس کے لیکچرر کی حیثیت سے ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے‘ لہٰذا اس کو مستقل بنیادوں پر مقرر کیا جائے۔ عدالت نے پٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کو فیصلہ ہونے تک مذکورہ عہدے پر کسی اور کے تقرر پر پابندی عائد کردی تھی‘ اس کے باوجود اگست 2008ءکو فزکس کا لیکچرار کسی اور کو مقرر کردیا گیا جس کے بعد کوآپریٹو لیکچرار نے عدالت میں یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے کارروائی کی ہے۔
 
      شکریہ جسارت
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"