PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Punjab => BISE Lahore Board => Topic started by: sb on July 10, 2019, 12:30:32 PM

Title: میٹرک پاس کرنیوالے دوہزار طلبا کا کیمرج ٹیسٹ لیا جائیگا
Post by: sb on July 10, 2019, 12:30:32 PM

میٹرک پاس کرنیوالے دوہزار طلبا کا کیمرج ٹیسٹ لیا جائیگا
لاہور بورڈ : 5مضامین کاٹیسٹ لے گا ، سکولوں کے تعلیمی معیار کو جانچنے میں مدد ملے گی
لاہور(عاطف پرویز سے )سکولوں میں دی جانے والی تعلیم اور امتحانی نظام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے میٹرک پاس کرنے والے دوہزار طلبا کا کیمرج لیول کا ٹیسٹ لیا جائے گا ۔ لاہور بورڈ کے تحت ٹیسٹ رواں ماہ 25 سے 31 جولائی تک لیا جائے گا ۔
 پانچ سے زائد مضامین کے ٹیسٹ لیے جائیں گے ۔ جن میں اردو، انگریزی ،بائیو ، کیمسٹری ، فزکس شامل ہیں۔ ان ٹیسٹوں میں میٹرک کے امتحانات پاس کرنے والے طلبا و طالبات حصہ لیں سکیں گے ۔ امتحانات کے لیے رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 17 جولائی ہے ۔ امتحانات میں شرکت کے لیے لاہور تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹس پر رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا لاہور ایڈیشن میں مورخہ 10 جولائی 2019ء کو شائع ہوئی