Author Topic: محمد میڈیکل کالج کے طلبہ کا اقدام خودکشی قابل افسوس ہے، ڈاکٹر حبیب سومرو  (Read 1834 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

 
محمد میڈیکل کالج کے طلبہ کا اقدام خودکشی قابل افسوس ہے، ڈاکٹر حبیب سومرو
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے محمد میڈیکل کالج میرپور خاص کے 3 طلبہ کے اقدام خودکشی کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک عمل ہے کہ طلبہ نے یہ قدم امتحان میں مبینہ بدعنوانی کی وجہ سے اٹھایا۔ پی ایم اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر حبیب الرحمٰن سومرو نے مذمتی بیان میں کہا کہ یہ بات قابل توجہ ہے کہ محمد میڈیکل کالج کو پی ایم ڈی سی نے قواعد و ضوابط کے برخلاف رجسٹریشن دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کا شمار ایک غیر معیاری کالج میں ہوتا ہے۔ کالج کی فیکلٹی مطلوبہ معیار نہیں رکھتی۔ ناکافی سہولتوں کے باوجود کالج کی انتظامیہ طلبہ کی تعداد میں مسلسل اضافہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کا یہ اقدام حکومت کی توجہ میڈیکل تعلیم کی جانب دلانے کا انتہائی اقدام ہے۔ اگر اب بھی حکومت میڈیکل تعلیم کی جانب توجہ نہ دے تو ہمارے میڈیکل ڈھانچے کی تباہی یقینی ہے۔



شکریہ جنگ