Author Topic: تین کالجوں میں عملے کی تعیناتی کے بغیر انٹرسال اول میں داخلے دیئے گئے  (Read 1745 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1


 
تین کالجوں میں عملے کی تعیناتی کے بغیر انٹرسال اول میں داخلے دیئے گئے
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر سال اول کے داخلوں کیلئے قائم مرکزی داخلہ کمیٹی نے بغیر عملے کا تقرر کیے کراچی کے 3 کالجوں میں انٹر سال اول کے داخلے دے دیئے ہیں جس کی وجہ سے طلباء و طالبات پریشانی کا شکار ہیں۔ کالج میں عملہ نہ ہونے کی وجہ سے کوئی ان کو داخلہ فارم دینے کیلئے تیار نہیں، بتایا جاتا ہے کہ گورنمنٹ ڈگری کالج گلشن بہار اورنگی میں 179، گورنمنٹ کالج فار ویمن قصبہ کالونی میں35 اور گورنمنٹ کالج فار ویمن اورنگی ٹاؤن سیکٹر11 میں52 داخلے دیئے گئے ہیں۔ جنگ کو یہاں داخل ہونے والے طلبہ نے بتایا کہ تینوں کالج ویران پڑے ہیں، عملے کا کوئی رکن یہاں نہیں ہوتا اور انہیں تاحال داخلہ فارم نہیں مل پائے ہیں۔




شکریہ جنگ
[/b]

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں