Author Topic: ایم ایس سی پارٹ ون کا پیپر آؤٹ آف سلیبلس ، طالبات کا احتجاج  (Read 399 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ایم ایس سی پارٹ ون کا پیپر آؤٹ آف سلیبلس ، طالبات کا احتجاج
ملک وال: ایم ایس سی پارٹ ون کا پیپر آؤٹ آف سلیبلس نکلا ’طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ۔ 18 جون کو ایم ایس سی پارٹ ون میتھ کا پیپر دن دو بجے ہونا تھا جس کا سنٹر نوازشریف کالج قائم ہوا دن دو بجے کے بعد جب سوال نامہ طالبات کودیا گیا تو طالبات دیکھ کر حیران و پریشان ہو گئیں کیونکہ تمام کے تمام سوالات آؤٹ آف سیلبس تھے ، اس پر تمام طالبات نے بطور احتجاج پیپر دینے سے انکار کردیا جس پر سپرنٹنڈ نٹ نے تمام طالبات کو احتجاج کرنے سے منع کر دیا
 اور زبردستی پیپر حل کرنے کا کہا جس پر تمام طالبات نے دباؤ میں آ کر پیپردیا اور کوئی بھی طالبہ پیپر اچھے طریقے سے حل نہ کر سکی۔ طالبات نے وزیر تعلیم پنجاب اور پنجاب یونیورسٹی کی اعلیٰ انتظامیہ سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے اور اپیل کی ہے کہ ایم ایس سی پارٹ ون سیکنڈ ٹائم کا پیپر آؤٹ آف سلیبس ہونے کی وجہ سے فوری طورپر منسوخ کیا جائے اور بمطابق سیلبس دوبارہ پیپرز کی ڈیٹ شیٹ دی جائے ۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا لاہور ایڈیشن میں مورخہ 24جون 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"